Maktaba Wahhabi

109 - 186
کہ دانتوں میں پھنسنے والے ذرات ،جو باوجود کوشش کے نہ نکل سکیں ، ان سے روزے کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ خلاصۂ کلام اس غم زدہ جہان کے واقعات پر ایک نظر ڈالنے کے بعد میں اپنے بھائیوں اور اپنی بہنوں کواور خاص طور پر اس بیماری میں مبتلا لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اس کتاب کو غور سے پڑھیں اور اس میں درج وسوسے سے بچنے کے طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے اس بیماری سے نجات حاصل کریں۔ یہ تو چند واقعات تھے ورنہ وسوسے کے مریضوں کے مفصل حالات لکھے جائیں تو کئی کتابیں بن جائیں گی کیوں کہ وسوسے کی کوئی حد نہیں۔ وسوسہ کے مریض کی نشانیاں: وسوسے کے مریض کی مندرجہ ذیل نشانیاں ہوتی ہیں: ۱۔ حق کی مخالف کرے گا۔ ۲۔ معمول سے زیادہ کام کرنااور چھوٹی چھوٹی فضول باتوں پر عمل کرنے کو پسند کرے گا۔ ۳۔ ضمیر کی سخت پکڑ کا شکار ہوگا۔ ۴۔ اپنے نفس کو ہر وقت تنگی، مصیبت اور پریشانیوں میں مبتلا رکھے گا۔ ۵۔ حوادث اور واقعات سے کس طرح بچا جائے؟ اس ضمن میں اسے کچھ سمجھ نہ آتا ہو گا حالانکہ وہ اوسط درجہ کے ذہین بندوں سے بھی زیادہ ذہین ہو گا۔ نیک شگون لینا: زندگی مصیبتوں اور آزمائشوں سے عبارت ہے ۔ انبیاء کرام علیہم السلام بھی ان آزمائشوں سے نہیں بچ پائے۔ قرآنِ َحکیم کہتا ہے: (وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَ
Flag Counter