Maktaba Wahhabi

100 - 186
کرنے والے نے اسے اللہ تعالیٰ کانام لے کر ذبح کیا تھا یا نہیں، ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟ جواب: تفتیش کی مشقت کی وجہ سے اس کوحرام نہیں قرار دیا جا سکتا۔ صحیح بخاری کی ایک روایت کے مطابق رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’تم اللہ کا نام لو اور اسے کھا لو۔‘‘ سوال: کیا غسل اور وضو کے وقت آنکھوں کو دھونا ضروری ہے؟ جواب: غسل اور وضو کرتے وقت آنکھوں کادھونا ضروری نہیں ہے ۔ سوال: اگر آدمی کو نماز پڑھ لینے کے بعد کپڑے یا جسم پر نجاست کا علم ہوتا ہے یا علم تو تھا لیکن نماز کے وقت بھول گیا اور بعد میں یاد آیا تو کیا اسے نماز دوبارہ پڑھنی چاہیے؟ جواب: نہیں! اسے نماز دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ حفظہ اللہ :…اگر کوئی آدمی کسی جگہ نماز پڑھنا چاہتا ہے اور وہ نہیں جانتا کہ جگہ پاک ہے یا ناپاک ، تو اسے اس جگہ میں نماز پڑھ لینی چاہیے ۔کیوں کہ جب تک نجاست کا یقین نہ ہو جائے اس وقت تک اس جگہ پر پاک ہونے کا یقین رکھا جائے۔ شک کی حالتیں شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ شک اور وسوسے کے موضوع پر بحث کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ شک کی چار حالتیں ہیں: پہلی حالت: شک کی پہلی حالت یہ ہے کہ اچانک اس کے دل میں وہم آجائے کہ اس نے وضو کرتے ہوئے ہاتھ دھوئے یا نہیں۔ اس کے لیے راجح صورت بھی نہیں تو ایسی صورت میں شک کو چھوڑ دیا جائے گا۔ دوسری حالت: دوسری حالت یہ ہے کہ اسے بہت زیادہ شک پڑتا ہو۔ جب وضو کرے تو پائوں دھوتے
Flag Counter