Maktaba Wahhabi

69 - 186
عَلِيمٌ بِمَا يَصْنَعُونَ) (فاطر: ۸) تو کیا وہ شخص جس کے لیے اس کا برا عمل مزین کر دیاگیا تو اس نے اسے اچھا سمجھا (اس شخص کی طرح ہے جو ایسا نہیں؟) پس بے شک اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے اورہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے، سو تیری جان ان پر حسرتوں کی وجہ سے نہ جاتی رہے۔ بے شک اللہ اسے خوب جاننے والا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔‘‘ تو لوگوں کے ہاں غلیظ اور فاحش کاموں کو مزین کر کے پیش کرنے میں اصل کردار شیطان لعین کا ہی ہوتا ہے۔ اس لیے ہر مسلمان ، مومن آدمی کو اس بات کا خوب علم ہونا چاہیے کہ : ہر نافرمانی اور آزمائش کے پیچھے اصل ہاتھ شیطان مردود و لعین کا ہوتا ہے۔ بھول جانے کا وسوسہ: اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں مختلف مقامات پر ارشاد فرماتے ہیں: ا.....(ا اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنْسَاهُمْ ذِكْرَ اللّٰهِ )(المجادلۃ:۱۹) ’’شیطان ان پر غالب آ گیا، سو اس نے انھیں اللہ کی یاد بھلا دی۔‘‘ ب… (وَإِمَّا يُنْسِيَنَّكَ الشَّيْطَانُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ) (الانعام:۶۸) ’’ اگر کبھی شیطان تجھے ضرور ہی بھلا دے تو یا د آنے کے بعد ایسے ظالم لوگوں کے ساتھ مت بیٹھ۔ ‘‘ ج( فَأَنْسَاهُ الشَّيْطَانُ ذِكْرَ رَبِّهِ) (یوسف:۴۲) ’’ تو شیطان نے اسے اس کے مالک کا ذکر کرنا بھلا دیا ۔‘‘ د(قَالَ أَرَأَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَإِنِّي نَسِيتُ الْحُوتَ وَمَا أَنْسَانِيهُ إِلَّا الشَّيْطَانُ أَنْ أَذْكُرَهُ ) (الکہف:۶۳) ’’اس نے کہا کیا تو نے دیکھا جب ہم اس چٹان کے پاس جاکر ٹھہرے تھے تو
Flag Counter