Maktaba Wahhabi

28 - 186
وسوسہ اور اس کے اسباب وسوسہ ہمارے دل کے اندر پیدا ہونے والے وہ خیالات ہیں جن کا باعث شیطان کی طرف سے ڈالے جانے والے برے خیالات اور تفکرات ہوتے ہیں۔ وسوسہ پیدا کرنے والے اسباب کو ہم چار حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ پہلا سبب: سب سے پہلا اور اہم سبب دین کے بارے میں جہالت ہے۔ کاش کہ وسوسے میں پڑنے والا آدمی دینی حفاظت کو جان لے کہ جو اس معاملے میں سختی کی وجہ سے قلعہ کی مانند ہے اور بعض اوقات اسے دین کی پناہ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ لیکن دین سے ناواقفیت انسان کو ان معاملات میں الجھا دیتی ہے جو اس کے لیے نفع کی بجائے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔علامہ ابن الجوزی اپنی کتاب ’’تلبیس ابلیس‘‘میں ذکر کرتے ہیں : ’’سب سے بڑا دروازہ جس کے ذریعے ابلیس انسان پر داخل ہوتا ہے وہ جہالت ہے، اور وہ اس جہالت کی وجہ سے ان لوگوں پر غلبہ پا لیتا ہے۔‘‘ اس کے مقابلے میں جو عالم ہے اس پر تو وہ چوری چھپے ہی داخل ہوتا ہے۔ بہت سے عبادت گزار بندے اپنے کم علم کی وجہ سے شیطان کا شکار آسانی سے بن جاتے ہیں کیوں کہ ان کے علماء ان کو عبادت کرنے کا حکم تو دیتے ہیں مگرعلم حاصل کرنے کا نہیں کہتے۔ دوسرا سبب: دوسراسبب ایما ن کی کمی اور اللہ تعالیٰ پر بھروسے کی کمزوری ہے، طاقتور مومن اپنے ایمان کی قوت کی وجہ سے وسوسے میں ڈالنے والے اسباب سے واقفیت حاصل کر کے ان سے اپنا بچائو کر لیتا ہے ۔ جب کہ بچنے کی قوت کی غذا وہ اللہ تعالیٰ پر بھروسے سے حاصل کرتا
Flag Counter