Maktaba Wahhabi

131 - 186
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَ ذَرَأَ وَ بَرَأَ، وَمِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَائِ وَمِنْ شَرِّمَا یَعْرُجُ فِیھَا، وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْھَا، وَ مِنْ شَرِّ فِتَنِ الْلَّیْلِ وَالنَّھَارِ، وَمِنْ شَرِّ کُلِّ طَارِقٍ اِلَّا طَارِقاً یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَا رَحْمٰنُ )) [1] ’’میں اللہ تعالیٰ کے ان مکمل کلمات کی پناہ پکڑتا ہوں کہ جن سے کوئی نیک یا بد تجاوز نہیں کر سکتا۔ ہر اس شر سے جو اس نے پیدا کیا یا اگایا۔ اور ہر اس شر سے جوآسمان سے اترتا ہے یا آسمان کی طرف چڑھتا ہے۔ اور ہر اس شر سے جو زمین سے اگا یا زمین سے نکلا۔ اور رات دن کے فتنے کے شر سے اور رات کے آنے والے شر سے سوائے خیر کے ساتھ آنے والے کے یا رحمن ۔‘‘ یہ پڑھنے سے شیطان کی آگ بجھ گئی اور اللہ تعالیٰ نے انہیں بھگا دیا۔ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت ۳… سیّدنا بو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: مجھے چند ایسے کلمات سکھلا دیجئے کہ جنہیں میں صبح و شام پڑھا کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :مندرجہ ذیل کلمات صبح و شام اور جب سونے کے لیے بستر پر آؤ تو اس وقت پڑھ لیا کرو: ((اَللّٰھُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ وَمَلِیْکَہُ ، أَشْھَدُ أَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا أَنْتَ ، أَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ وَشَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہٖ ، وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلَی نَفْسِيْ سُوْئًا أَوْ أَجْرہُ إِلَی مُسْلِمٍ۔)) [2] ’’اے اللہ ! اے غیب و حاضر کو جاننے والے! آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے! ہر چیز کے پروردگار اور مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی
Flag Counter