Maktaba Wahhabi

119 - 186
میں جن لوگوں کو آپ دیکھیں کہ وہ دین کے معاملے میں یا تجارت کے معاملے یا کسی بھی میدان میں کامیاب ہیں تو آپ غور کریں کہ وہ سارے اچھا شگون لینے والے ہوں گے۔ کیوں کہ اچھے شگون سے وہ امید حاصل ہوتی ہے جو کامیابی کی کنجی ہے۔ نیک شگون لو! تم اسے حقیقت میں پا لو گے مندرجہ بالا جملہ کس قدر عمدہ کلام اور عظیم عبارت ہے۔ اچھا شگون لینے والا بھلائی و نیکی کو راستے کے آخر میں پائے گا، اس لیے کہ اچھا شگون انسان کو عطا، عمل اور کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ بھی قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں: (إِنْ يَعْلَمِ اللَّهُ فِي قُلُوبِكُمْ خَيْرًا يُؤْتِكُمْ خَيْرًا) (الانفال:۷۰) ’’اگر اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں میں بھلائی کو جان لیا تو وہ تمہیں مزید بھلائی دے گا۔‘‘ اس لیے اپنے دل میں خیر کو جگہ دیجیے اور خوش رہیے۔ اچھے شگون کی پہچان: سب سے اچھا شگون بیماری کے وقت شفائ، ناکامی کے وقت کامیابی، شکست کے وقت مدد اور مصیبتوں، تکلیفوں کے وقت ان کے دور ہونے کی امید رکھنا ہے۔ ان مواقع پر اچھا شگون عمدہ خیالات، تحمل و بردباری اور امید کو پروان چڑھاتا جب کہ ناامیدی، شکست اور عاجزی کو دور بھگاتا ہے۔ اچھے شگون کی بنیاد اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان اور اس کے فیصلے پر راضی ہونا ہے۔ جب کہ اس کی غذا مومن کا اس بات پر ایمان رکھنا ہے کہ اسے صرف وہی مصیبت پہنچے گی جو اللہ تعالیٰ نے اس کی قسمت میں لکھ دی ہے۔ اللہ تعالیٰ چونکہ ہر چیز کی ملکیت اور اختیار رکھتے ہیں اس لیے آدمی رزق کی کمی پر پریشان نہیںہوتا، نہ وہ کسی پریشانی و تکلیف پر رنجیدہ ہوتا ہے اور نہ امت کی حالت پر غمزدہ ہوتا ہے۔ وہ تو ہر حال میں اچھا شگون ہی لیتا ہے۔ اگر اس کو کوئی مصیبت، بیماری، مالی تنگی آجائے یا اس کی کوئی چیز گم ہو جائے تو وہ اچھا
Flag Counter