Maktaba Wahhabi

130 - 186
والے ہیں ۔‘‘ کیا اب بھی ہم رب رحمن کی اس وعید اور قرآن کی نصیحت پر عمل نہیں کریں گے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چند نصیحتیں ۱… ولید بن ولید بن مغیرہ المخزوی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ وہ خواب میں ڈرجاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’جب تو سونے کے لیے اپنے بستر پر آئے تو یہ کلمات پڑھ لیا کر: ((اَ ُعوْذُ بِکَلِمَا تِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ، وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَأَنْ یَّحْضُرُوْنَ )) [1] ’’میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ پکڑتا ہوں اس کے غصے اور اس کی سزا سے اور اس کے بندوں کے شر سے اور شیطان کے چوکوں سے اور اس بات سے کہ وہ میرے پاس حاضرہوں۔ ‘‘ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ؛ تجھے کوئی چیز صبح ہونے تک تکلیف نہ دے گی۔‘‘ ۲… عبد الرحمن بن خنبش رضی اللہ عنہ سے ایک آدمی نے سوال کیا : جب شیطانوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کیا تو آپ نے کیا کیا تھا؟انہوں نے جواب دیا : شیطان پہاڑوں اور وادیوں سے آپ پر آئے۔ جب کہ ان میں سے ایک شیطان کے پاس آگ کا شعلہ تھا۔ وہ اس شعلہ کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا۔ آپ پیچھے ہٹے تو آپ کے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور کہا پڑھیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں کیا پڑھوں؟ تو انہوں نے کہا یہ کلمات پڑھیے: ((أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ الَّتِيْ لَا یُجَا وِزُھُنَّ بِرٌّ وَلَا فَاجِرٌ
Flag Counter