Maktaba Wahhabi

49 - 213
صحابہ کااخلاص: [ فَعَلِمَ مَا فِيْ قُلُوْبِہِمْ][1] ’’ اللہ نے جان لیا کہ ان کے دلوں میں کیاہے‘‘ یعنی ان کے دلوں کاایمان، ان کے دلوں کی غیرت،ان کے ایمان کی پختگی، عقیدے کی صلابت، اللہ اور اس کے رسول کی محبت، جودلوں میں پوشیدہ ہوتی ہے، آج اللہ تعالیٰ نے جان لی،آج جاننے کا معنی یہ ہے کہ بشکل ظہور جان لی،دلوں کی محبت اللہ جانتا ہے، لیکن آج عملی طور پر اور ظاہراً یہ محبت واضح ہوگئی اورانہوں نے اس محبت کا اپنے عمل سے اظہار کردیا۔ نزولِ سکینت: [ فَاَنْزَلَ السَّكِيْنَۃَ عَلَيْہِمْ][2] اللہ تعالیٰ نے ان کو سکینت دے دی۔ یعنی ایک عجیب فرحت،عقیدے کی پختگی، ایمان کاسرور،ایمان کی لذت، ایمان وعمل کی حلاوت اورمٹھاس اللہ تعالیٰ نے سب چیزیں عطافرمادیں۔ اب ان کے ہاں ایمان اور عمل صالح پرکوئی چیزمقدم نہیں ہوگی،سب سے پہلے ایمان ہے، عمل صالح ہے، باقی علائق، رشتہ داریاں، دنیاوی امور، دنیاوی دولتیں یہ
Flag Counter