Maktaba Wahhabi

42 - 213
موضوع: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے حوالے سے حدیث ہرقل ایک عظیم الشان حدیث ہے، جس میں اس وقت کے دوکافروں کی گفتگو اور سوال وجواب ہیں۔اور موضوع ہے:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت ،آپ کاکردار، آپ کی دعوت اور آپ کا مشن۔ سوال کرنے والابھی کافرہے،یعنی:ہرقل بادشاہِ روم،اورجواب دینے والابھی اس وقت کافر تھا،یعنی:ابوسفیان بن حرب! جوفتح مکہ کے موقع پر اسلام لے آئے۔ ان جوابات پر ہرقل کے تبصرے بھی موجود ہیں،چنانچہ یہ ایک عظیم الشان حدیث ہے ، جو نبیٔ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت،آپ کی شخصیت کی عظمت اور آپ کے کردار کی رفعت پر ایک بہت بڑی دلیل ہے۔کسی نے کہا ہے: ’’الفضل ماشھدت بہ الأعداء‘‘ اصل فضیلت تو وہ ہے، جس کی دشمن بھی گواہی دیں! ابتدائے حدیث: یہ حدیث صحیح بخاری کے شروع’’بدء الوحی‘‘ میں آتی ہے، اسے عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے خود ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے،گویا یہ حدیث(روایۃ الصحابی عن الصحابی )کے قبیل سے ہے۔ ابوسفیان رضی اللہ عنہ کا کہنا ہے کہ:
Flag Counter