Maktaba Wahhabi

26 - 213
ہماری کتاب( شرح حدیث ہرقل )کا دوسرا ایڈیشن پیش خدمت ہے،حدیثِ ہرقل درحقیقت،امام الانبیاء والمرسلین ،سیدولدآدم، حبیب رب العالمین محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کا ایک حسین گلدستہ ہے،جس کی ایک ایک کلی اپنے وقت کے دو کافروں نے چنی، اور یوں ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کے محاسن کا اقرار واعتراف کیا،(والفضل ما شھدت بہاالأعداء) یہ بات قارئین کے علم میں ہوگی کہ اس کتاب کی تیاری ہمارے چند خطباتِ جمعہ سے عمل میں آئی ،جس کا تمام تر اہتمام ہمارے فاضل بھائی حافظ شاہد حفظہ اللہ نے کیا،اسلوبِ خطابت کو اسلوبِ کتابت کی طرف منتقل کیا،احادیث اور نصوص کی تخریج بھی کردی،اور یوں بڑی عرق ریزی کے بعد ان کی انتہائی بابرکت جہود کے نتیجہ میں کتاب منظرِ عام پر آگئی،جسے علمی حلقوں میں بہت سراہا گیااور پذیرائی کے قابل سمجھا گیا،فجزاہ اللہ عنی وعن المسلمین خیرالجزاء. کتاب کے مطالعہ سے مختلف مقامات میں کچھ کمی کا احساس ہوا ،دل میں اس خواہش نے جنم لیا کہ اگلی طباعت میں اس کمی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی،بہت سے دوستوں اور خیر خواہوں کے مسلسل اصرار کے بعد اس کے طبعِ ثانی کا پروگرام بنالیاگیا۔ مولانا داؤدشاکر حفظہ اللہ کی نظرِ ثانی اور میری طرف سے متعدد مقامات پر کچھ اضافوں کے بعد ایک نئی صورت میں کتاب پیشِ خدمت ہے،لیکن سبقت کا شرف بہرحال حافظ شاہد حفظہ اللہ کیلئے ہے، کتابِ ہذا کو پیش کرنے کا اصل داعیہ یہ ہے کہ ہم اہل الحدیث کے دل کس طرح اپنے پیارے پیغمبرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت وعقیدت سے لبریز ہیں ،رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہمارے منہج اور عقیدہ کا
Flag Counter