Maktaba Wahhabi

213 - 213
کیوں ہیں؟تو اس نے کہاکہ: ’’إنی رأیت اللیل لمانظرت فی النجوم‘‘ رات جب میں نے ستاروں کودیکھا،تومیرے علمِ کہانت نے مجھے اس بات سے آگاہ کیا کہ ’’أن ملک الختان قدظھر‘‘ اب اس زمین پر اس بادشاہ کی حکومت آئے گی، جس بادشاہ کی قوم ختنہ کرتی ہے، ختنہ کرنے والی قوم کی حکومت آنے والی ہے،ہرقل نے یہ خبر یاتونجوم اورستاروں کی ترکیب سے حاصل کی یا شیاطین کے القاء سے حاصل کی۔ یہاں ایک بات برملا کہنے کوتیارہوںکہ اگر ہمارا عقیدہ اور ایمان پختہ ہو، توحید راسخ ہو،تعلق باللہ راست ہو،عملِ صالح کی مداومت ہو،تو اللہ تعالیٰ ہمارے ختنہ تک کی ہیبت کفار کے دلوں میں ڈال دے گا،آپ خود ہی غور کیجئے کہ سلطنتِ روما کا فرماں رواکس قدرخائف ہے،اور ہماری ختنہ چیک کرتاپھررہاہے۔ ہرقل کی جستجو: ہرقل نے پوچھا یہ کون بادشاہ ہے؟ جوہماری مضبوط اورپائیدار حکومت کوکاٹ دے گااوراس کی حکومت قائم ہوجائے گی ؟یہ ہماری حکومتیں کہاں جائیں گی؟ ہم جن وسائل سے مالامال ہیں ،ان کاکیا ہوگا؟تواس نے کہا: ’’فانظروا من یختن فی ھذہ الأرض‘‘ پتالگاؤ اس زمین کی پشت پر ختنہ کرانے والی قوم کون سی ہے؟ تو اس کی شوریٰ نے جوا ب دیا کہ ختنہ توہمارے علم کے مطابق ایک ہی قوم کرتی
Flag Counter