Maktaba Wahhabi

188 - 213
انبیاء ورسل اور دیگر انسانوں میں کیافرق ہے؟ [قُلْ اِنَّمَآ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوْحٰٓى اِلَيَّ ][1] میں تم جیسا ایک انسان ہوں، بس ایک فرق ہے اور وہ یہ ہے کہ میری طرف اللہ کی وحی آتی ہے، جوتمہاری طرف نہیں آتی، بس یہ امرِ فارق ہے، جس کاتقاضا یہ ہے کہ تم میری اطاعت کرو،مجھے اپنا قدوہ مان لو،اور دین کے معاملے میںمیری غلامی کرو، بس یہ ایک امر فارق ہے،تو آپ نے اسی عقیدے کی وضاحت کی کہ ا نبیاء ورسل، اللہ کے بندے ہیں، انہیں ابن اللہ کہنا یہ غلط عقیدہ ہے،تو اس پہلے جملے میںآپ نے ان کے عقیدے اورمنہج کی تکذیب کی۔ رسول ہی اصل حاکم ہوتاہے: ’’الی عظیم الروم‘‘ یہ نہیں کہا کہ ایک مشرک کی طرف یاایک بے ایمان کی طرف، کہا روم کی عظیم شخصیت کی طرف، وہ روم کابادشاہ تھا، لیکن بادشاہ نہیں کہا، کیونکہ بادشاہ کی اطاعت ہوتی ہے اورنبی کی بعثت کے بعد اسلامی نقطہ نظر سے زمین پرموجود بادشاہتیں ٹوٹ جاتی ہیں، نبی اپنے دور میں کسی کی بادشاہی کونہیںمانتا، بادشاہ کہنے کی صورت میں اس میں ایک التباس ہوتا ہے، اگرفلاں کوبادشاہ مان لیا جائے، توبادشاہ کی اطاعت ہوتی ہے،نہیں، اب کائنات میں سکہ ایک ہی شخصیت کا ہے اوروہ اللہ کے نبی ہیں۔
Flag Counter