Maktaba Wahhabi

179 - 213
قبرستان میں لاکھوں مردے دفن ہوں، آپ وہاں چلے جائیں، آپ کوکوئی نقصان پہنچاسکتا ہے؟بالکل نہیں، ایک مردہ سامنے کھڑاہو،آپ کوکوئی نقصان پہنچا سکتا ہے ؟ فرمایا کہ یہ عالم کفر مردار ہے،بشرطیکہ تم عقیدے اور عمل کے اعتبار سے زندہ بن جاؤ، تمہارے اندر حیات ہو،اسلام کی طاقت اور عقیدے کی صلابت ہو۔ مشرک بزدل ہوتاہے: کیونکہ یہ قاعدہ کلیہ ہے کہ مشرک بزدل ہوتا ہے اور مشرک کے دل میں ہیبت اور خوف اوردبدبہ ہوتا ہے[ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِہٖ سُلْطٰنًا]کیونکہ شرک وہ چیز ہے جس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی دلیل نہیں،جوشرک کرنے والے ہیں، ان کے پاس کوئی دلیل نہیں، کوئی سلطان نہیں،کوئی حجت نہیں، وہ دلیل سے خالی ہیں،حجت سے عاری اورسلطان سے محروم ہیں۔ شرک کی کوئی دلیل نہیں: ایسے لوگوں سے ہمارامعاملہ کیا ہوناچاہیئے؟ ان کے سامنے اللہ کی توحید بیان کروبس !باقی ہم یہ کوشش کریں کہ سنیں تمہاری کیا دلیل ہے؟ نہیں! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شرک کی دلیل کوئی ہے ہی نہیں ،یوسف علیہ السلام نے جیل میں کہاتھا: [يٰصَاحِبَيِ السِّجْنِ ءَ اَرْبَابٌ مُّتَفَرِّقُوْنَ خَيْرٌ اَمِ اللہُ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ۝۳۹ۭ مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖٓ اِلَّآ اَسْمَاۗءً سَمَّيْتُمُوْہَآ اَنْتُمْ وَاٰبَاۗؤُكُمْ مَّآ اَنْزَلَ اللہُ بِہَا مِنْ سُلْطٰنٍ۝۰ۭ اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلہِ۝۰ۭ اَمَرَ اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّآ اِيَّاہُ۝۰ۭ ذٰلِكَ الدِّيْنُ
Flag Counter