Maktaba Wahhabi

170 - 300
اور اس کے بعد سو کا عدد پورا کرنے کے لیے ایک مرتبہ حسب ذیل دعا پڑھے گا: ((لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ)) ’’نہیں ہے کوئی معبود مگر اللہ، وہ اکیلا ہے، نہیں کوئی شریک اس کا، اسی کے لیے بادشاہی ہے اور اُسی کے لیے تعریف ہے اور وہ اوپر ہر چیز کے خوب قادر ہے۔‘‘ تو اللہ تعالیٰ اس کے سب گناہ معاف فرما دے گا، خواہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں ۔‘‘[1] ایک اور بڑا اہم عمل : حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے گا تو اس کو جنت میں داخل ہونے سے موت کے سوا کوئی چیز نہیں روکتی[2] ( موت کے بعد وہ سیدھا جنت میں جائے گا)۔‘‘ آیۃ الکرسی : ﴿ اللَّـهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ۚ لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۚ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۖ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۖ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ﴿٢٥٥﴾ ’’اللہ، نہیں ہے کوئی معبود مگر وہی، زندہ، کائنات کو سنبھالنے والا، نہیں آتی اس کو اونگھ
Flag Counter