Maktaba Wahhabi

136 - 213
پر اللہ کا شکوہ نہ کرو، تکلیف دینے والا اللہ ہے، یہ نہ ہوکہ ہرکس وناکس کے سامنے بیٹھ جاؤ اور اپنی تکلیفوں کی فہرست کھول دو،مجھے فلاں مرض ہے، فلاں تکلیف ہے،فلاں درد ہے، آرام ہی نہیں آتا، شفاہی نہیں ملتی،سوچو یہ شکوہ کس کاکررہے ہو؟صبر کرو، اس پرخاموشی اختیار کرو،اورصبرعلی اقدار اللہ کادوسرا معنی یہ ہے کہ تکلیفوں کے پہنچنے پر کسی خلاف شریعت امرکاارتکاب نہ کرو۔ سفلی علوم کفرہیں: کوئی مستقل بیماری آجائے،لوگ کہتے ہیں کہ چلوفلاں جادوگر کے پاس چلتے ہیں اور سفلی علم والے کے پاس چلتے ہیں،ہوسکتا ہے کہ کسی نے جادو کردیاہو، وہ جادو کی جادو سے کاٹ کردے گا،یہ سارامعاملہ کفر ہے،چلوفلاں درگاہ پرچلو، وہاں جاکرچادر چڑھاؤ،وہاں جاکرتعویذلے آؤ،پلیٹیں ساتھ لے جاؤاور ان پر زعفران سے لکھوا کر لے آؤاورپانی کی بوتلوںپر پھونکیں مروا کرلاؤیہ سارے امورغیر شرعی ہیں،ہاں کسی سے دم کروانا اور دم کروانے کیلئے جانے کو بھی شریعت نے بنظر استحسان نہیں دیکھا،تم خود کیوں نہیں دم کرسکتے؟ سورۂ فاتحہ بہترین دم ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت فاتحہ کوبہترین دم قرار دیا ہے،([1]})اوریہ ایک
Flag Counter