Maktaba Wahhabi

91 - 325
فرماتے تھے کہ جب ہم سونے لگیں تو یہ دُعا پڑھ لیا کریں: اَللّٰہُمَّ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَرَبُّ الْاَرْضِ وَ رَبُّ العَرْشِ الْعَظِیْمِ رَبُّنَا وَرَبُّ کُلِّ شَیْیٍٔ فَالِقُ الحَبِّ وَالنَّوٰی مُنزِّلُ التَّورٰۃِ وَالْاِنْجِیْلِ وَالْفُرْقَانِ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْیٌٔ اَنْتَ اٰخِذٌ بِنَاصِیَتِہٖ ‘ اَللّٰہُمَّ اَنْتَ الْاّوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَکَ شَیْیٌٔ وَاَنْتَ الْاٰخِرُ فَلَیْسَ بَعْدَکَ شَیْیٌٔ وَاَنْتَ الظَّاھِرُ فَلَیْسَ فَوْقَکَ شَیْیٌٔ وَاَنْتَ البَاطِنُ فَلَیْسَ دُوْنَکَ شَیْیٌٔ اِقْضِ عَنَّا الدَّیْنَ وَاَغْں نا مِنَ الْفَقْرِ(اخرجہ ‘احمد ومسلم والترمذی) ’’اے اﷲ!آسمانوں اور زمینوں کے رب،اور عرش عظیم کے رب،ہمارے اور ہر چیز کے رب‘دانے اور گٹھلیوں کو پھاڑنے والے تورات اور انجیل اور فرقان کے نازل کرنے والے ‘تیری پناہ چاہتا ہوں ہر چیز کے شر سے جس کی پیشانی تو پکڑے ہوئے ہے۔اے اﷲ‘تو ہی اول ہے تجھ سے قبل کچھ نہیں ‘تو ہی آخر ہے تیرے بعد کچھ نہیں۔تو ہی ظاہر ہے تیرے اوپر کچھ نہیں۔تو ہی باطن ہے تیرے سوا کچھ نہیں۔ہم سے قرض ادا فرما اور ہم کو فقر سے نجات دے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قرض اورمحتاجگی سے نجات پانے کی دعا فرمارہے ہیں اور اس سے اﷲکی قدرت کا حوالہ دے رہے ہیں کہ وہ ارض وسماء اور کائنات کی ہر شئے کا رب ہے وہی دانوں اور گٹھلیوں کو نکالنے والا ‘انہیں مختلف شکلیں ‘رنگ اور مزا بخشنے والا ہے۔اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے اُس نے مختلف زبانوں میں تورات ‘
Flag Counter