Maktaba Wahhabi

69 - 325
فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا(الاحزاب:۷۰-۷۱) اَمَّا بَعْدُ ‘ فَاِنَّ خَیْرَ الْکَلَامِ کَلَامُ اللّٰہ وَ خَیْرَ الْھَدْیِ ھَدْیُ مُحَمَّدٍ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَشَرَّ الْاَمُوْرِ مُحْدَثَاتُھَا وَ کُلَّ مُحْدِثَۃٍ بِدْْعَۃُ وَ کُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلَا لَۃٌ وَ کُلُّ ضَلَالَۃٍ فِی النَّارِ اس کتاب کو پڑھنے والے میرے معزز مسلمان بھائیو! آپ کے سامنے میں ایک ایسی کتاب پیش کرررہاہوں جس میں میں نے بڑی محنت کی ہے اور اس بات کا التزام کیا ہے کہ اس میں صرف وہی حق باتیں پیش کروں گا جن کی تائید قرآنی دلائل اوربراہین سُنّت اور سلف صالحین کی سیرت ومنہج سے ہوتی ہے۔ سلف صالح کی تعریف کی میں ضرورت محسوس نہیں کرتا سب کو معلوم ہے کہ سلف صالح سے مراد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘آپ کے اصحاب رضی اللہ عنہ کرام اور خیرالقرون کے لوگ ہیں جن کے صاحب خیر ہونے کی شہادت دی جاتی ہے اور جولوگ بھی ان کے طور طریقے پر چلے۔ یہ کتاب ایک ایسے عظیم موضوع پر بحث کررہی ہے جس میں سلف وخلف کا اختلاف ونزاع قائم رہا ہے اور وہ موضوع ’’توسُّل‘‘ کا ہے یعنی اﷲکی مرضی اور پسند کی باتوں کے ذریعہ اﷲکا قرب چاہنا۔
Flag Counter