Maktaba Wahhabi

258 - 325
ہے کہ اس سے دعامانگو ‘اس کا وعدہ ہے کہ تمہاری دعا قبول کرے گا۔پھر آپ نے یہ دعا پڑھی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ‘ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ‘ مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ یَفْعَلُ مَا یُرِیْدُ اَللّٰہُمَّ ‘ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ ‘ اَنْتَ الْغَنِیُّ وَنَحْنُ الفُقَرَائُ ‘ اَنْزِلْ عَلَیْنَا الْغَیْثَ ‘ وَاجْعَلْ مَا اَنْزَلْتَ قُوَّۃً وَّبَلَاغًا اِلٰی حِیْنٍ ’’سب تعریف اﷲرب العالمین کے لئے جو بڑا مہربان بڑی رحمت والا ہے‘جو جزا کے دن کامالک ہے۔اﷲکے سوا کوئی معبود نہیں وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔اے اﷲتیرے سوا کوئی معبود نہیں ‘تو غنی ہے اور ہم محتاج ہیں۔ہم پر بارش نازل فرما اور جو کچھ نازل فرمائے اسے ایک مدت کے لئے قوت اور نفع بخش بنا۔ پھر آپ نے دونوں ہاتھ اٹھائے اور برابر دعاکرتے رہے یہاں تک کہ آپ کے بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگی۔پھر آپ نے لوگوں کی طرف اپنی پیٹھ پھیری ‘اور اپنی چادر پلٹی اور آپ ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے ‘پھر آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اورمنبر سے اترے اور دورکعت نماز پڑھائی۔ اﷲنے بدلی پیدا کی جو گرجی ‘چمکی پھر حکم الٰہی سے برسی۔آپ ابھی مسجد تک واپس نہ لوٹے تھے کہ نالے کوچے سیلابی شکل میں بہنے لگے۔آپ نے لوگوں کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے دیکھا تو ہنس پڑے یہاں تک کے آپ کے دندان مبارک چمک اٹھے اور فرمایا:اَشْھَدُ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍی قَدِیْرٌ وَّاَنِّیْ
Flag Counter