Maktaba Wahhabi

180 - 325
ان کے پاس جائیں ‘تو یہ وہ عظیم ترین شرک ہے جس کی بناء پر اﷲنے مشرکین کو کافر کہا ہے۔کیونکہ ان مشرکین نے اﷲکے علاوہ دوسروں کوسفارشی بنایا تھا‘انہیں سے نفع حاصل کرنے اور نقصان دور کرنے کی درخواست کرتے تھے۔‘‘ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کا ارشاد:دُرّ ’’مختار ‘‘اور ’’تاتارخانیہ ‘‘ میں امام ابویوسف رحمۃ اللّٰہ علیہ سے مروی ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کا فرمان ہے کہ کسی کے لئے جائز نہیں کہ اﷲکو اس کی ذات کے سوا کسی اور ذریعہ سے پکارے ‘اور جس دعا کا حکم اور اجازت دی گئی ہے وہ اس آیت کے مطابق ہے۔ وَلِلّٰہِ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِھَا(الاعراف:۱۸۰) ’’اور اﷲکے اچھے نام ہیں انہیں ناموں سے اس کو پکارو۔‘‘ ابن عربی کا قول:مشہور صوفی ابن عربی نے ’’فتوحات مکیہ‘‘میں کہا ’’اﷲنے اپنی حجت بندوں پر قائم کردی ہے اور ان کو اﷲپر حجت قائم کرنے کا موقع نہیں دیا ہے۔لہٰذا اﷲکے پاس اس کی ذات کے سوا کسی اورچیز کاوسیلہ لینا جائز نہیں۔اس لئے کہ وسیلہ کہتے ہیں ’’قرب حاصل کرنے کو۔‘‘اور اﷲنے ہمیں خبر دی ہے کہ وہ ہم سے قریب ہے اور اس کی خبر سچی ہے۔
Flag Counter