Maktaba Wahhabi

148 - 325
وہ مہاجر صحابہ جنہوں نے اپنا مال اور وطن دونوں کو محض اللہ کی رضا کی خاطر اور اس کے رسول کی مدد کے لیے قربان کر دیا اور اپنے قول وعمل میں سچے ثابت ہوئے۔اور وہ انصاری صحابہ جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے،اور جب اللہ کے رسول ہجرت فرما کر مدینہ تشریف لے گئے تو آپ کو اور اپنے مہاجر بھائیوں کو پناہ دی،اپنا مال ان میں تقسیم کیا اور اپنے اوپر تنگی برداشت کر کے ان کو ہر طرح راحت پہنچائی،اور ان کے بعد جو مخلص اور سچے تابعدار مسلمان،مہاجرین و انصار کے صحیح جانشین پیدا ہوئے اور وہ اپنے پیشرو مہاجرین و انصار کےحق میں دعا کیا کرتے تھے کیونکہ دین دراصل مہاجرین و انصار ہی کی بدولت بعد والوں کو پہنچا،اس لیے اس نعمت کبریٰ کے اپنی حقیقی حالت میں پانے کے شکرانے میں بعد والے سچے مسلمان،ان مومنین سابقین کے لیے دعائے مغفرت کرنا اپنا اخلاقی اور دینی فرض سمجھتے تھے،اور آج صدیاں گزر جانے کے بعد بھی بعد والے مومنین صادقین اپنے مہاجر و انصار دینی بھائیوں کی مغفرت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں او رانشاء اللہ یہ سلسلہ قیامت تک قائم رہے گا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ان کے اس پاکیزہ عمل کو پسند فرمایا اور مہاجرین وانصار کے حق میں ان کے بھائیوں کی دعا کو ہمیشہ کے لیے بارگاہ بنا دیا اور بعد والوں کو بھی اس کی ترغیب فرمائی اور اللہ رب العزت کی تائید ہی
Flag Counter