Maktaba Wahhabi

107 - 325
وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭاِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ Oفَاسْتَجَابَ لَھُمْ رَبُّھُمْ اَنِّىْ لَآ اُضِيْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى ۚ بَعْضُكُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ ۚ فَالَّذِيْنَ ھَاجَرُوْا وَاُخْرِجُوْا مِنْ دِيَارِھِمْ وَاُوْذُوْا فِيْ سَبِيْلِيْ وَقٰتَلُوْا وَقُتِلُوْا لَاُكَفِّرَنَّ عَنْھُمْ سَيِّاٰتِھِمْ وَلَاُدْخِلَنَّھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ ۚ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ ۭوَاللّٰهُ عِنْدَهٗ حُسْنُ الثَّوَابِ اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کیجیو۔کچھ شک نہیں کہ تو خلاف وعدہ نہیں کرتا۔تو ان کے پروردگار نے ان کی دعا قبول کرلی(اور فرمایا)کہ میں کسی عمل کرنے والے کے عمل کو مرد ہو یا عورت ضائع نہیں کرتا۔تم ایک دوسرے کی جنس ہو تو جو لوگ میرے لیے وطن چھوڑ گئے اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور لڑے اور قتل کیے گئے میں ان کے گناہ دور کر دونگا اور ان کو بہشتوں میں داخل کرلوں گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔(یہ)خدا کے ہاں سے بدلا ہے اور خدا کے ہاں اچھا بدلہ ہے۔‘‘(آل عمران 197۔195) یہ آیات کریمہ اس بات پر روشن دلیل ہیں کہ ایمان بڑا عظیم عمل صالح ہے بلکہ وہ اعمال صالحہ میں سب سے بلند ہے اور اس کی مضبوط بنیاد و اساس ہے،اس لیے کہ عمل چاہیے کتنا ہی صالح کیوں نہ ہو،جب تک اس میں ایمان مضبوط نہ ہو وہ بیکار محض ہے،اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایمان اللہ تعالیٰ کے نزدیک دعا کی قبولیت کے لیے مقبول وسیلہ ہے۔
Flag Counter