Maktaba Wahhabi

94 - 98
اَلْعِــــــدَّۃُ عدت کے مسائل مسئلہ نمبر133:بیش سنی کی وجہ سے خواتین کو حیض آنا بند ہوگیا ہو انکی عدت طلاق تین ماہ ہے۔ مسئلہ نمبر134:کم سنی کی وجہ سے جن خواتین کو حیض آنا ابھی شروع نہ ہواہو ان کی عدت طلاق بھی تین ماہ ہے۔ مسئلہ نمبر135:حاملہ خواتین کی عدت وضع حمل ہے ، خواہ چند یوم ہویا چند ہفتے ہو یا چند ماہ۔ { وَالّٰـِیْٔ یَئِسْنَ مِنَ الْمَحِیْضِ مِنْ نِّسَآئِکُمْ اِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلاَ ثَۃُ اَشْہُرٍ وَّ الّٰـِیْٔ لَمْ یَحِضْنَ ط وَ اُوْلاَتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُہُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَہُنَّ ط وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مِنْ اَمْرِہٖٖ یُسْرًا} (4:65) ’’اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہو چکی ہوں ان کے معاملہ میں اگر تمہیں کوئی شک ہے تو (معلوم ہونا چاہئے کہ) ان کی عدت تین مہینے ہے اور یہی حکم ان کا ہے جنہیں ابھی حیض نہ آیا ہو اور حاملہ عورتوں کی عدت یہ ہے کہ ان کا وضع حمل ہوجائے جو شخص اللہ سے ڈرے اس کے معاملے میں وہ سہولت پیدا کردیتا ہے۔‘‘ (سورہ طلاق ، آیت نمبر4) مسئلہ نمبر136:دوران عدت ، عورت دوسرا نکاح نہیں کر سکتی ۔ { وَاِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاۗءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوْھُنَّ اَنْ يَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ ۭ ذٰلِكَ يُوْعَظُ بِهٖ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ ۭ
Flag Counter