Maktaba Wahhabi

81 - 98
أَحْـــــکَامُ الْخُــــلَعِ خلع کے مسائل مسئلہ نمبر103:جو عورت اپنے شوہر کو ناپسند کرتی ہو، وہ کچھ معاوضہ دے کر شوہر سے علیحدگی حاصل کرسکتی ہے ، شرع میں اسے خلع کہتے ہیں۔ مسئلہ نمبر104:خلع حاصل کرنے کے لئے درج ذیل شرائط کا ہونا ضروری ہے: ناپسندیدگی کا اظہار عورت کی طرف سے ہونا۔ ناپسندیدگی اس حد تک ہونا کہ علیحدگی نہ ہونے کی صورت میں حدود اللہ کے ٹوٹنے کا خطرہ ہو۔ مسئلہ نمبر105:خلع کا معاملہ میاں بیوی یا ان کے خاندان کے درمیان باہمی افہام و تفہیم سے طے نہ ہو سکے تو عورت شرعی عدالت کی طرف رجوع کرسکتی ہے۔ مسئلہ نمبر106:خلع کے لئے عورت سے لیا جانے والا معاوضہ کم و بیش مہر کے برابر (یا جتنا بھی کم ہوسکے) ہونا چاہئے۔ مسئلہ نمبر107:خلع میں صرف ایک طلاق سے میاں بیوی میں مکمل علیحدگی واقع ہوجاتی ہے اگر شوہر طلاق نہ دے تو شرعی عدالت نکاح فسخ کرنے کا حکم جاری کرسکتی ہے۔ { اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ ۠ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِيْحٌۢ بِاِحْسَانٍ ۭ وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّآ اٰتَيْتُمُوْھُنَّ شَـيْـــًٔـا اِلَّآ اَنْ يَّخَافَآ اَلَّايُقِيْمَا
Flag Counter