کتاب کی دوسری قسم
خبر کی اقسام باعتبار مضاف إلیہ :
خبر کی اپنے مضاف إلیہ کے اعتبار سے تین اقسام ہیں :
مرفوع:
’’ جس حدیث کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیا جائے ۔‘‘
مرفوع کی دو قسمیں ہے:
(۱)… مرفوع صریح: ’’ جس حدیث کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کی طرف منسوب کیا جائے ‘خواہ قول میں سے ہو یا فعل میں سے یا تقریر میں ،یاآپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاقی یا پیدائش وصف ہو ۔‘‘
اس کی مثال قول سے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
’’من عمل عملاً ما لیس علیہ أمرنا فھو رد۔‘‘[1]
’’ جس نے ایسا عمل کیا جس پر حکم نہیں ہے وہ مردود ہے۔‘‘
اس کی مثال فعل سے :
’’کان صلي اللّٰہ عليه وسلم إذا دخل بیتہ بدأ بالسواک۔‘‘[2]
’’ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں داخل ہوتے تو مسواک کیا کرتے ۔‘‘
|