جرح و تعدیل
جرح
(۱)… اس کی تعریف (ب)… اس کی اقسام :
(ج)… اس کے مراتب (د)… قبولیت کی شروط
(أ)… جرح کی تعریف:
’’کہ راوی کی ایسی صفات ذکر کی جائیں جن سے اس کی حدیث کا رد کرنا لازم آتا ہو۔ یا تو رد کی کوئی صفت ثابت کی جائے،یا کسی قبول کی صفت کی نفی کی جائے ۔مثال کے طور پر اس کے متعلق کہا جائے :
’’ کذاب ‘ یا [فاسق ] یا [ضعیف ] یا لیس بثقۃ (یہ راوی ثقہ نہیں ہے)] یا [ لا یعتبر(اس کا کوئی اعتبار نہیں ہے)] یا [لا یکتب حدیثہ ( اس کی حدیث نہیں لکھی جاتی)]۔
(ب):جرح کی اقسام :
جرح دو قسموں میں تقسیم ہوتی ہے :
مطلق …: یہ کہ راوی بغیر کسی قید کے جرح کو ذکر کرے ۔ تو یہ جرح ہر حال میں قادح ہوگی۔
مقید…: یہ کی راوی کسی وجہ سے قید کے ساتھ جرح کرے۔ یہ وجہ خواہ شیخ ہو‘ یا طائفہ ‘ یا اس طرح کا کوئی دیگر سبب ۔ تو اس صورت میں یہ جرح مذکورہ سبب میں ہی معتبر ہوگی،
|