کون ہیں ؟۔ ( جن کو اس پر اعتراض کا حق حاصل ہو)۔ یہ کہنا کہ شعیب اپنے دادا سے نہیں ملے ‘ یہ مردودہے ۔ کیونکہ شعیب کا اپنے دادا عبد اللہ سے سماع ثابت ہے ۔ تو پھر اس میں کو ئی انقطاع باقی نہ رہا ۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
’’ آئمہ اسلام اور جمہور علماء عمرو بن شعیب رحمۃ اللہ علیہ کی حدیث کو حجت مانتے ہیں ، پھر ان سے نقل کرنا درست ہوا ۔‘‘
مسلسل :
(الف)… مسلسل کی تعریف:
(ب)… مسلسل کا فائدہ
(الف) مسلسل کی تعریف:
’’ جس میں رواۃ ایک چیز پر متفق ہوجائیں جو راوی سے یا روایت سے تعلق رکھتی ہو۔
راوی کے متعلق اس کی مثال: معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی حدیث بیشک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’یا معاذ إني أحبک ‘ أوصیک لا تدعن دبر کل صلاۃ تقول:
’’اللہم أعني علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک۔‘‘[1]
’’ اے معاذ میں تم سے محبت کرتا ہوں ؛ میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ فرض نمازوں کے بعد یہ کلمات کہنے نہ بھولنا :’’یااللہ ! میری مدد فرما ، اپنے ذکر پر اور اپنے شکر پر اور اپنی اچھی عبادت کے بجالانے پر۔‘‘
علماء نے لکھا ہے کہ جس نے بھی یہ حدیث ان سے روایت کی ہے ‘ اس نے یہی الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ أنا أحبک ‘ فقل :’’اللہم أعني علی ذکرک…۔‘‘
روایت کے متعلق اس کی مثال : امام بخاری رحمہ اللہ کا اپنی صحیح میں یہ قول:
|