Maktaba Wahhabi

213 - 335
تین طلبا کو سندیں ملیں ، مع نجدی چوغے اور عربی عقال کے۔ ایک نجدی طالب علم کو دورہ کی سند ملی اور ساٹھ روپے خرچ کے۔ ہر جماعت میں اول آنے والوں اور خوش نویسی میں آگے رہنے والوں ، حدیث و قرآن میں اول آنے والوں ، نمازوں میں باقاعدہ حاضر رہنے والوں وغیرہ سب کو فیاض دل مہتمم صاحب نے حسبِ عادت انعام سے مالا مال کیا۔ بنوٹ کے کھلاڑیوں کو اور اچھی تقریریں کرنے والوں کو بھی انعامات سے ممتاز فرمایا۔ ۲؍ اکتوبر کو یہ عام جلسہ مدرسے کے عظیم الشان ہال میں ہوا۔ دہلی کے مولوی صاحبان، رؤساے کرام، حنفی اہلِ حدیث سب موجود تھے۔ بعد از اختتام جلسہ سب نے یہیں طعام نوش فرمایا۔‘‘[1] ٭٭٭
Flag Counter