Maktaba Wahhabi

188 - 335
سے ادارے کی ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے کہ ’’بحمداﷲ موجودہ مہتمم صاحب کی دلچسپی اور نگرانی کاپھل امسال یہ ملا کہ پورے مدرسے میں صرف تین لڑکے فیل ہوئے باقی سب پاس ہوئے۔ تین طلبا کو سندیں ملیں مع نجدی چوغے اور عربی عقال کے، ایک نجدی طالب علم کو دورے کی سند ملی اور ساٹھ روپے سفر خرچ کے۔۔۔۔‘‘ [1] جریدہ مذکورہ ہی کے ایک شمارے میں ایک مختصر مضمون بعنوان ’’إیقاظ المسلمین‘‘ از عبد الواحد مدنی شائع ہوا ہے، جس کے شروع میں مضمون نگار کا تعارف یوں کرایا گیا ہے: ’’مضمون نگار مولانا عبد الواحد صاحب مدنی ہمارے محترم جناب نائب قاضی حضرت مولانا شیخ محمود شویل صاحب مدنی (از مدینہ منورہ) دام ظلہ کے فرزند ارجمند ہیں ۔ آپ نے کئی برس ہندوستان میں گزارے ہیں ۔ مدرسہ رحمانیہ دہلی وغیرہ میں آپ نے تعلیم حاصل کی ہے۔‘‘ (منیجر) [2] ٭٭٭
Flag Counter