Maktaba Wahhabi

158 - 335
ہے، آل انڈیا اہلِ حدیث کانفرنس کی سب سے بڑی کانفرنس تھی، مولانا امرتسری وغیرہ تشریف لائے تھے، وہ صرف آخری اجلاس میں شریک ہوسکے تھے، محض دوبارہ امتحان دینے کی وجہ سے، ویسے ان کی بہت خواہش اور بہت کوشش تھی کہ کانفرنس کے تمام اجلاس میں شرکت کریں ، اسی لیے وہ دلی سے سیدھے مؤ پہنچے تھے ۔‘‘[1] سالانہ امتحان کے بعد مدرسے کا سالانہ اختتامی اجلاس ہوا کرتا تھا، جس میں شہر کے اکابر علما و فضلا شرکت کرتے اور فارغین کی دستار بندی ہوتی اور تمام کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کیے جاتے، جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter