Maktaba Wahhabi

132 - 335
ا ۔ کتبِ اختیاری سے حاصل کردہ نمبر اس کے مجموعی نمبروں میں بطور امداد شامل کیے جائیں گے۔ ب۔ کتب اختیاری کے نمبر اس صورت میں مجموعہ نمبروں میں شمار نہیں کیے جائیں گے کہ جب وہ کتب ضروری میں سے دو کتابوں میں پے در پے ۱۵؍ ۱۵ نمبر سے کم حاصل کرے۔ 2۔ وہ طلبا جو جماعتِ اولیٰ میں داخل نہیں ہوسکتے اور تحریر و فارسی میں اتنی قابلیت رکھتے ہیں ، جس سے ابتدائی کتب صَرف نحو بہ خوبی سمجھ سکیں ، ان کے لیے ابتدائی کتب صَرف و نحو کی تعلیم کا بہ نام جماعتِ ادنیٰ مدرسے میں انتظام ہوگا، جس کا نصاب صرف ایک سال میں ختم کر لینے کے بعد (بشرط کامیابی) جماعتِ اولیٰ میں داخل کر لیے جائیں گے۔ نوٹ: چونکہ جماعتِ ادنیٰ اور اولیٰ میں عموماً نو عمر بچے ہوتے ہیں ، اس لیے بڑی عمر کے لوگوں کو ان دونوں جماعتوں میں داخل کرنے سے احتیاط اولیٰ سمجھی جاتی ہے۔‘‘[1] دار الحدیث رحمانیہ کے نصاب میں شامل لازمی کتابوں کو فنون پر ترتیب دیا جائے تو درج ذیل فہرست بنتی ہے: ٭ تفسیر و اصولِ تفسیر: ترجمہ قرآن، تفسیر جلالین ، تفسیر بیضاوی۔ ٭ حدیث: بلوغ المرام، مشکاۃ المصابیح، سنن نسائی ، سنن ترمذی، سنن ابو داود ، موطا مالک، بخاری، مسلم۔ ٭ اصولِ حدیث: شرح نخبۃ الفکر۔ ٭ عقائد: شرح عقائد نسفیہ، (شرح مواقف) ٭ فقہ: قدوری، شرح وقایہ، ہدایہ اخیرین
Flag Counter