Maktaba Wahhabi

115 - 335
ناظم اس کی لیاقت کو دیکھتے ہوئے اس کو اجازت دے دے گا۔ 6۔ جماعت پنجم سے لے کر ہشتم تک کے طلبا کو اوقاتِ مدرسے میں عام گفتگو عربی میں کرنا لازمی ہوگا، ہاں حلِ شبہات کے لیے استاد سے اردو میں گفتگو کر سکتا ہے۔ 7۔ مدرسے کی جانب سے ایک انجمن ہوگی، جس میں ہر طالب العلم کا شریک ہونا لازمی ہوگا۔ 8۔ عصر کے بعد سے مغرب تک طلبا کو چاہیے کہ اپنی صحت کا لحاظ رکھتے ہوئے کھیل میں شریک ہوں اور جو طالب العلم کھیل میں شریک ہونا نہ چاہتے ہوں ، وہ کسی قسم کی ورزش کریں ۔ مدرسے کی طرف سے ایک لائق استاد کو مقرر کیا گیا ہے، جو اس وقت مدرسے کے وسیع اور بڑے کمرے میں بنوٹ کی صحیح تعلیم دیتے ہیں اور اس کی پوری مشق اور ورزش کراتے ہیں ۔ 9۔ ہر طالب العلم کا فرض ہے کہ اپنی زیرِ درس تمام کتابوں کا لازمی طور پر مطالعہ کرے، اس کی خلاف ورزی کی صورت میں کافی تنبیہ ہوگی۔ 10۔ ہر طالب العلم کا فرض ہوگا کہ اپنے تمام اسباق و نمازِ پنج گانہ میں باجماعت ہمیشہ حاضر رہے، غیر حاضری کی صورت میں مناسب تنبیہ کا ناظم کو اختیار ہوگا۔ 11۔ اگر کوئی طالب علم قواعدِ مدرسہ میں سے کسی قاعدے کی خلاف ورزی کرے گا تو پہلی اور دوسری مرتبہ سخت تنبیہ ہوگی، اس کے بعد خلاف ورزی کرنے والے کو ناظم جو سزا تجویز کرے، اس کی تعمیل ضروری ہوگی، سزا کی نوعیت اخراج بھی ہوسکتی ہے۔ 12۔ طلبا کو اپنی صحت کا خیال کرتے ہوئے قیام گاہ و دیگر اشیا مثلاً بستر و لباس کی پوری صفائی رکھنی لازمی ہوگی۔ 13۔ ہر ایک طالب العلم جو مدرسے میں داخل ہو، اس کو لازم ہوگا کہ جملہ قواعد مدرسے کی پابندی کرے۔
Flag Counter