ابو رافع عبداللہ بن ابی الحقیق: بنو نضیر کا رئیس تھا۔خیبر میں رہتا تھا کعب بن اشرف کی طرح مسلمانوں اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا جانی دشمن تھا۔یہ بہت بڑا بد زبان تھا۔رات کو محفل جما کر اس میں مسلمانوں کے خلاف من گھڑت قصے بیان کرتا۔ان کے خلاف نفرت پھیلاتا اور ان کی تضحیک و تمسخر اڑاتا۔کئی بار معاہدے کی خلاف ورزی کی۔جنگ احزاب کے موقع پر کئی قبائل کو ترغیب دے کراور روپیہ سے ان کی مدد کر کے مدینہ پر چڑھالایا تھا۔محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے جو قبیلہ اوس سے تعلق رکھتے تھے۔کعب بن اشرف کا خاتمہ کر دیا تو انصار میں رشک پیدا ہوا۔چنانچہ ابو رافع کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے قبیلہ خزرج کے ایک فرد عبداللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ تیار ہوگئے۔آپ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تین ساتھی اور بھی تھے۔وہ خود بیان کرتے ہیں کہ: رات کو ہم اس قلعہ کے قریب پہنچ گئے میں نے اپنے ساتھیوں کو قلعہ سے باہر ٹھہرنے کو کہا اور خود قلعہ میں داخل ہونے والے لوگوں میں مل کر اندر داخل ہوا۔ اور گدھوں کے طویلے میں ایک جگہ چھپ گیا۔ کچھ دیر بعد دربان نے آواز دی ’’کوئی باہر تو نہیں رہ گیا؟ اور جب کوئی جواب نہ پایا ۔ تو قلعہ کا دروازہ اندر سے مقفل کرکے چابی ایک جگہ رکھ دی میں وہ جگہ دیکھ رہا تھا۔ جب رات کا ایک حصہ گزر گیا ۔ بتیاں بجھ گئیں اور سب لوگ سو گئے۔ میں نے چپکے سے چابی لے کر قلعہ کا دروازہ کھول دیا۔ تاکہ بھاگتے وقت یہ کام نہ کرنا پڑے۔ اس کے بعد سب کمروں کی باہر سے کنڈیاں لگا دیں۔ تاکہ کوئی ابو رافع کی مدد کو نہ پہنچ سکے۔ اب میں بالاخانے پر گیا جہاں وہ سورہا تھا۔ کمرہ کھلا تھا مگر اندھیرے کی وجہ سے یہ معلوم نہ ہوسکتا تھا کہ ابو رافع کہاں ہے۔ میں نے آواز دی۔ وہ بولا تو میں نے آواز پر تلوار کی ضرب لگائی مگر وار خالی گیا اور وہ چیخ اُٹھا۔ ایک لمحہ کے بعد میں نے آواز کو بدل کر اُس سے پوچھا۔ ’’ابو رافع کیا ہوا؟ ‘‘ جیسے کوئی اس کا کارندہ اس کی مدد کو پہنچ رہا ہو۔ ابو رافع بولا۔ ’’تیری ماں مرے ابھی مجھ پر کسی نے تلوار کا وار کیا ہے۔ میں نے پھر آواز پر ضرب لگائی۔ لیکن اب کی بار بھی وار کاری نہ لگاتو میں نے نزدیک جا کر اس کے پیٹ میں تلوار جھونک دی۔ مجھے یقین ہوگیا کہ اب وہ مرگیاہے۔ میں گبھراہٹ میں نیچے اُترا سیڑھی سے پھسلا ۔ میرے پا ؤ ں میں موچ آگئی۔ تاہم |
Book Name | نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت سپہ سالار |
Writer | مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ |
Publisher | مکتبہ السلام لاہور |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 268 |
Introduction | جہاد ایک عظیم ترین عمل ہے جس کی عظمت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدنی زندگی میں کم و بیش 27 غزوات کئے اور 50 سے زائد سریہبھیجے، ایک حدیث میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے افضل ترین عمل قرار دیا اور ایک حدیث میں فرمایا کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔ اس کتاب میں مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ نے جہاد کا صھیح مفہوم بیان کرتے ہوئے اس کی اقسام اور جہاد بالسیف کو بھی بیان کیا بلکہ جہاد پر کئے جانے والے اعتراضات و شبہات کو انتہائی مدلل انداز میں رفع کیا ، اس کے علاوہ دارلاسلام او ردار الحرب جیسی پچیدہ بحث کو خوش اسلوبی سے نکھارا گیا ہے ۔ کتاب کے آخر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے جہادی پہلو کو نشانہ مشق بنانے والوں کو شرعی اورمنطقی دلائل سے شافی جواب دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ آپ کی عظیم شخصیت پر غیر جانبدار مغربی مفکرین کے اقوال بھی پیش کیے گئے ہیں جو کہ جہاد اور پیغمبر جہاد کے انتہا پسند ناقدین کے منہ پر زور دار طمانچہ ہیں ۔ |