یہ دونوں ٹیکس ویسے ہیں جو ہر ملک میں رعایا سے وصول کیے جاتے ہیں۔ حکومت خواہ اپنی ہو یا غیر قوم کی، یہ ٹیکس ہر قوم اور ہر ملک میں رائج ہیں۔ اور حکومتوں کے اخراجات کا پیشتر حصہ انہی ٹیکسوں سے پورا کیا جاتا ہے۔ اسلام نہ تو مفتوح اقوام پر کوئی ناجائز ٹیکس عائد کرتا ہے۔ نہ ہی انہیں اقتصادی طور پر کمزور یا مفلوج کرنے کا خواہش مند ہے۔ بلکہ مسلمانوں کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے۔ کہ ان کا زیر اثر حلقہ پھلے پھولے۔ مغرب کی مہذب اقوام جزیہ اور خراج جیسے ٹیکس عائد نہیں کرتیں۔ اور انہوں نے مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے جزیہ اور خراج پر اعتراضات کی بوچھاڑ بھی کی ہے۔ لیکن ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ کہ اس پہلو میں مفتوح اقوام کے ساتھ ان کا اپنا کردار کیسا ہے۔ جنگ عظیم اول میں 1917ء میں فرانس اور روس میں ایک خفیہ معاہدہ ہوا کہ دریائے رہائن کے مغربی جانب کا تمام علاقہ جرمنی سے چھین کر فرانس کے ساتھ ملحق کردیا جائے گا۔ رہائن کا یہ علاقہ نہایت زرخیز تھا۔ لہذا فرانس نے اس خفیہ معاہدہ کو اپنے دوستوں یعنی برطانیہ اور امریکہ وغیرہ سے بھی صیغۂ راز میں رکھا۔ جب اختتام جنگ کے بعد صلح کانفرنس یا معاہدہ میں تقسیم غنائم کا مسئلہ پیش ہوا تو امریکہ اور انگلستان نے ڈٹ کر فرانس کے اس مطالبہ کی مخالفت کی۔ آخر فرانس کے وزیر اعظم موسیو کلیمنشو نے یہ تجویز پیش کی کہ جرمنی پر جو تاوان جنگ عائد کیا گیا ہے۔ اس کی ضمانت کے طور پر رہائن کا علاقہ ۱۵ سال کے لیے فرانسیسی قبضہ میں دے دیا جائے۔ اس چال کو فرانس کے سیاست دان بھی نہ سمجھ سکے اور انہوں نے وزیر اعظم کی مخالفت کی تو وزیر اعظم صاحب نے جواب دیا کہ:۔ ’’۱۵ سال کی تعین کا مقصد یہ ہے۔ کہ جرمنی کے ہاتھ سے اس کے بہترین علاقے چھین کر اس پر اتنا تاوان ڈال دیا جائے کہ وہ اس کو مدت معینہ کے اندر ادا کرنے کے قابل ہی نہ رہے۔ اور ہم پندرہ سال گزرنے کے بعد علاقہ رہائن کو ہمیشہ کے لیے ملحق کرلیں‘‘۔ چنانچہ وزیراعظم کی اس تجویز پر اپنوں اور بے گانوں سب کا اتفاق ہوگیا۔ دوسرا کام فرانس نے یہ کیا کہ پولینڈکی نئی ریاست کا نقشہ کچھ اس طرح مرتب کرلیا کہ اس سے مشرقی پروشیاکا تعلق دولت پروشیا کے باقی علاقوں سے بالکل منقطع ہوگیا۔ اور ایسی |
Book Name | نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت سپہ سالار |
Writer | مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ |
Publisher | مکتبہ السلام لاہور |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 268 |
Introduction | جہاد ایک عظیم ترین عمل ہے جس کی عظمت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدنی زندگی میں کم و بیش 27 غزوات کئے اور 50 سے زائد سریہبھیجے، ایک حدیث میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے افضل ترین عمل قرار دیا اور ایک حدیث میں فرمایا کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔ اس کتاب میں مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ نے جہاد کا صھیح مفہوم بیان کرتے ہوئے اس کی اقسام اور جہاد بالسیف کو بھی بیان کیا بلکہ جہاد پر کئے جانے والے اعتراضات و شبہات کو انتہائی مدلل انداز میں رفع کیا ، اس کے علاوہ دارلاسلام او ردار الحرب جیسی پچیدہ بحث کو خوش اسلوبی سے نکھارا گیا ہے ۔ کتاب کے آخر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے جہادی پہلو کو نشانہ مشق بنانے والوں کو شرعی اورمنطقی دلائل سے شافی جواب دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ آپ کی عظیم شخصیت پر غیر جانبدار مغربی مفکرین کے اقوال بھی پیش کیے گئے ہیں جو کہ جہاد اور پیغمبر جہاد کے انتہا پسند ناقدین کے منہ پر زور دار طمانچہ ہیں ۔ |