Maktaba Wahhabi

147 - 268
تک کہ جان سے مار ڈالا۔ پھر میں نے حضورا سے یہ واقعہ بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے دن جب وہ اس کلمہ کے ساتھ تم سے جھگڑے گا تو تمہارا کیا حال ہوگا؟‘‘ میں نے کہا یا رسول اللہ! اس نے تو ہتھیاروں کے ڈر سے کلمہ کہہ دیا تھا- آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کیا تم نے اس کا دل چیر کر دیکھ لیا تھا کہ واقعی اسی وجہ سے اس نے کلمہ پڑھا۔ پھر آپ برابر یہی الفاظ دھراتے رہے۔ ’’قیامت کے دن تمہارا کیا حال ہوگا‘‘ یہاں تک کہ میں چاہنے لگا۔ کاش ! میں آج کے دن ہی اسلام لایا ہوتا-) (۶) حضرت مقداد بن عمر الکندی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: «اَنَّهُ قَالَ لِرَسُوْ ل اللّٰه علیه وَسَلَّمَ اَرَأیتَ اِنْ لقیتُ رَجُلًا من الْکفَّارِ فَاقْتَتَلْنَا فَضَرَبَ احدی یَدَیَّ بِاالسِّیْفِ فَقَطَعَهَا ثُمَّ لَا ذَمَنِیْ بِشَجَرَةٍ فقال اَسْلَمْتُ لِلّٰهِ اَقْتُلُهُ یَا رَسُوْل اللّٰهِ بَعْدَ اَنْ قَالَهَا؟ فَقَالَ رَسول اللّٰه صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَقْتُلْهُ" فَقَالَ یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ اِنَّهُ قَطَعَ اِحْدٰی یَدَیَّ ثُمَّ قَالَ ذٰلِكَ بَعْدَ مَا قَطَعَهَا؟ فَقَالَ رَسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وَسَلَّمَ: لَا تَقْتُلْهُ»[1] (حضرت مقداد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بتلائیے۔ اگر میں ایک کافر سے مقابلہ کروں پھر وہ کافر تلوار سے میرا ایک ہاتھ کاٹ ڈالے۔ اس کے بعد ایک درخت کی پناہ لے کے مجھ سے کہے میں اللہ کا تابعدار بن گیا۔ (مسلمان ہوگیا) اب میں اسے قتل کردوں جبکہ وہ الفاظ کہہ چکا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نہیں اس کو قتل نہ کر‘‘۔ مقداد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس نے تو میرا ایک ہاتھ کاٹ ڈالا اور ہاتھ کاٹنے کے بعد ایساکہنے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ (کچھ بھی ہو) اس کو قتل نہ کرو‘‘۔ ) (۷) حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کسی شخص کے متعلق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہیں: «قَالَ خَالِدُ بن الولید یا رسول الله اَلَا اَضْرِبُ عُنُقَهُ قَالَ لَا: لَعَلَّهُ اَنْ یَکُوْنَ یُصَلّیْ ؟ فَقَالَ خَالِدٌ وَکَمْ مِنْ مُصَلٍّ یَقَوْلَ بِلِسَانِه مَالَیْسَ فِیْ قَلْبِه۔ قَالَ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ: اِنِّیْ لَمْ اُؤْمَرْاَنْ اَنْقَلَبَ قُلُوْبَ النَّاسِ وَلَا اَشُقَّ بَطُوْنَهُمْ»[2] (خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ۔ میں اس
Flag Counter