Maktaba Wahhabi

97 - 186
بیٹھنے اور بات چیت کرنے سے آپ کے سینے میں کشادگی پیدا ہو گئی ہے اور وسوسے اوربرے خیالات جاتے رہے ہیں۔ گھر والوں کے ساتھ بیٹھنا اور بات چیت کرنا: اپنے گھر والوں اور خاندان کے ساتھ بیٹھ کر بلند آواز کے ساتھ بات چیت کیجیے۔ برے خیالات دل سے نکال دیجیے،ہنسیں مسکرائیں اور اپنے چہرے پر خوشی کے تاثرات پیدا کریں یہاں تک کہ آپ کی عادت بن جائے۔ تھوڑے ہی عرصے میں آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔ دوستوں کے ساتھ پسندیدہ جگہ کی سیر کرنا: اپنے گھر سے نکلیے اور اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی پسندیدہ جگہوں کی سیر کیجئے۔ اگر آپ گھر سے باہر جانے میں دقت محسوس کریں تو اس خیال کو اپنے دل میں جگہ مت دیں اور یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہے۔ ورزش کرنا : اس بات کو ہمیشہ ذہن نشین رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں کمزور مؤمن کے بجائے طاقتور مؤمن پسندیدہ اور محبوب ہے۔ زندگی میں اچھے شگون کی اہمیت: ہمیشہ اچھا شگون لیجیے اور فکر وغم کو اپنے دل میں جگہ مت دیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اچھا شگون لینا سکھلایا کرتے تھے۔ آپ اچھے شگون کو پسند کرتے اور بدشگونی کو ناپسند کرتے تھے۔ کہا جاتا کہ اچھا شکون لینے سے کام اسی طرح انجام پاتا ہے۔ تلخ ماضی کو مت کھنگالیں: اپنے مستقبل کے بارے میں بدشگونی مت لیں اور نہ ہی اپنے ماضی کو کھنگالیں۔ اس بات کو ہمیشہ یاد رکھیے کہ آپ کا معاملہ اس ذات کے ساتھ ہے کہ جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتی ہے اور برائیوں سے صرف نظر کرتی ہے۔ بندے کی پکڑ صرف انہی معاملات میں ہوگی
Flag Counter