Maktaba Wahhabi

90 - 186
فالج ہو چکا تھا۔ ان سے یہ حدیث سننے والے ایک آدمی نے انہیں غور سے دیکھنا شروع کر دیا تو انہوں نے اس سے فرمایا: ’’میری طرف کیا دیکھ رہے ہو؟ اللہ کی قسم! مین نے عثمان پر اور عثمان نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ نہیں بولا۔ ہاں جس دن مجھے فالج ہوا اس روز میں غصے کی وجہ سے یہ کلمات پڑھنا بھول گیاتھا۔ ‘‘ ۲… ایک حدیث میں ہے: ((أَنَّ مَنْ قَرَأَ بِالْمُعَوَّذَتَیْنِ وَقُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ ثَلَاث مَرَّاتٍ حِیْنَ یَصْبِحُ وَحِیْنَ یُمْسِي کَفَتْہُ مِنْ کُلِّ شَیئٍ)) [1] ’’جس آدمی نے صبح اور شام کے وقت قُل ھُو اللہُ اَحد، قُلْ اَعوذ بِربِّ الفلق اور قُلْ اعوذ بِربِ النَّاس، تین دفعہ پڑھیں اسے ہر چیز سے کفایت کریں گی۔‘‘ ۳…اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہنا اور دعائیں کرنا: اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں: {وَ اِمَّا یَنْزَغَنَّکَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰہِ اِنَّہٗ سَمِیْعٌ عَلِیْم،}(الاعراف:۲۰۰) ’’اور اگر کبھی شیطان کی طرف سے کوئی اکساہٹ تجھے ابھار ہی دے تو اللہ کی پناہ طلب کر، بے شک وہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔‘‘ جب شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی جائے تو وہ رک جاتا اورذلیل وخوار ہو جاتا ہے۔ جب کہ دعا وسوسے کو دور کرنے والے اساب میں سے سب سے زیادہ قوی اور مضبوط ذریعہ ہے۔ بندے کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ جب بندہ اپنے رب کی طرف دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس بات سے شرم محسوس کرتا ہے کہ اب ان کو خالی لوٹا دے اور دعا
Flag Counter