Maktaba Wahhabi

27 - 186
میرے والد کا وقت وفات قریب ہوا تو میں نے دیکھا کہ آپ پسینے میں شرابور ہیں ۔ جب تھوڑا سا افاقہ ہوا تو انہوں نے ہاتھ سے اشارہ کیا اور کہنا شروع کر دیا : آج کے بعد نہیں ، آج کے بعد نہیں۔ جب موت کی سختی اور پریشانی کچھ کم ہوئی تو میں نے کہا کہ اباجان !یہ آپ ’’آج کے بعد نہیں ، آج کے بعد نہیں ‘‘جو فرما رہے تھے یہ کیا تھا؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ امام اہل السنۃنے کیا فرمایا تھا؟ آپ نے اپنے بیٹے سے کہا تھا: اے میرے بیٹے!شیطان میرے سرہانے بیٹھا ہوا تھا اور اپنی انگلیوں کو کاٹتے ہوئے کہہ رہا تھا: اے احمد!کاش آج کے دن میرے ٹکڑے کر دیے جائیں کیوں کہ آج کے بعد میں آپ کو نہیں پا سکوں گا۔ اور میں اسے کہہ رہا تھا:آج کے بعد نہیں، آج کے بعد نہیں، یہاں تک کہ مجھے َلااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہپر موت آجائے۔ 
Flag Counter