Maktaba Wahhabi

157 - 186
اگر اپنی غلطیوں کی وجہ سے یا اللہ کی مشئیت سے یا ایمان کے تقاضے کے پیش نظر کبھی آزمائش آ بھی جائے تو ایک مومن مسلمان آدمی کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ کوئی ایسی مشکل نہیں ہے جو آسان نہ ہو جائے مگر یہ ہے کہ آدمی کو نااُمید و پریشان نہیں ہو جانا چاہیے ، یعنی آزمائشوں کا مقابلہ نہایت جوانمردی سے کرنا چاہیے۔ مملکت سعودی عرب کے انتہائی معزز و محترم بزرگ عالم دین علامہ و فضیلۃ الشیخ؍ عبدالرحمن بن ناصر السعدي رحمہ اللہ کہ جن کا شمار مملکت سعودیہ کے کبار علماء میں ہوتا تھا اور آپ دیگر بہت ساری کتب کے مؤلف و مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ مفسر قرآن بھی تھے۔ ان کا یہ کتابچہ ’’الوسائل المفیدہ للحیاۃ السعیدۃ‘‘ اسی موضوع سے متعلق ہے اور مملکت میں یہ کتابچہ بہت معروف ہے۔ا س کا ترجمہ ’’قولِ ثابت اُردو شرح مؤطا امام مالکؒ ‘‘ کے مصنف و شارح و مؤلف کتب ہائے کثیرہ فضیلۃ الأخابویحییٰ محمد زکریا زاہد حفظہ اللہ نے کیا ہے جن کے تراجم اپنی مثال آپ ہیں۔ اس کو ہمارے ادارہ ’’ الفرقان ٹرسٹ‘‘ نے ’’غم کا علاج‘‘ نامی کتاب میں شائع کیا ہے ۔اس کی افادیت اور شرعی پختگی کی وجہ سے سوچا کہ اس کو اس کتاب میں بھی شامل کر دیا جائے تاکہ لوگ وسوسے کی وجہ سے پید اہونے والے غموں کا علاج شرعی طریقے سے کر سکیں۔ اللہ تعالیٰ اس سے لوگوں کو فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 
Flag Counter