Maktaba Wahhabi

155 - 186
آپ دیکھئے کہ سورۃ الفاتحہ نے کیسا زبردست اثر کیا کیونکہ یہ دَم کرنے والے صحابہ تھے کہ جن کا دل ایمان سے لبریز تھا۔ جب یہ صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تو آپ نے صحابی سے پوچھا کہ تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ یہ سورت دَم ہے یعنی اسے پڑھ کر دَم کیا جا سکتاہے؟ لیکن فی زمانہ لوگو ں کے ایمان کمزور ہو گئے اور لوگ ان آزمائشوں میں ظاہری اسباب کو ترجیح دینے لگ گئے ہیں۔ شرعی علاج کے بالمقابل آج درباری لوگوں کا غلبہ ہے جو لوگوں کا مال باطل طریقے سے کھا رہے ہیں اور ان کے دین و ایمان سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج دَم درُود کا کوئی اثر دیکھنے میں نہیں آرہا۔ ان میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو غلط قسم کے ورد ، دَم اور وظیفے پڑھتے ہیں۔یوں لوگوں کو دھوکا دے کر ان کے مال اور ایمان کی بربادی کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔اللہ ان سے محفوظ و مامون فرمائے۔ آمین 
Flag Counter