Maktaba Wahhabi

129 - 186
وسوسہ میں ڈالا اور گناہوں کو خوبصورت بنا کر پیش کیا سو تم نے اپنے اختیار اور قدرت کے باوجود میری دعوت کو قبول کیا۔ {فَـلَا تَلُوْمُوْنِی وَلُوْمُوْا اَنْفُسَکُمْ}لہٰذا اب ملامت کا نشانہ مجھے نہ بنائو بلکہ اپنے آپ کو ملامت کرو کیوں کہ گناہ تو تم نے کیے ہیں۔ {مَا أَنَا بِمُصْرِخِکُمْ وَمَا اَنْتُمْ بِمُصْرِخِیَّ}یعنی اللہ تعالیٰ کے عذاب سے میں تمہاری کوئی مدد نہیں کر سکتا اور نہ تم میری مدد کر سکتے ہو۔{اِنِّی کَفَرْتُ بِمَا اَشْرَکْتُمُوْنِ مِنْ قَبْلُ}یعنی میں ان شریکوں کا انکار کرتا ہوں جو تم نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرتے ہوئے میرے ساتھ بنائے تھے۔{اِنَّ الْظّٰلِمِیْنَ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ}یعنی شرک کرنے والوں کے لیے دردناک عذاب ہو گا۔ اس طرح شیطان ابن آدم کے ساتھ اپنی دشمنی کو ظاہر کر دے گا اور اس کوذلالت میں اکیلا چھوڑ دے گا تاکہ اس کی حسرت اور ندامت میں اضافہ ہو سکے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: ا…( يَا بَنِي آدَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطَانُ كَمَا أَخْرَجَ أَبَوَيْكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ) (الاعراف:۲۷) ’’اے آدم کی اولاد! کہیں شیطان تمھیں فتنے میں نہ ڈال دے، جس طرح اس نے تمھارے ماں باپ کو جنت سے نکال دیا تھا۔‘‘ ب… (كُتِبَ عَلَيْهِ أَنَّهُ مَنْ تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُ يُضِلُّهُ وَيَهْدِيهِ إِلَى عَذَابِ السَّعِيرِ) (الحج:۴) ’’اس پر لکھ دیا گیا ہے کہ بے شک واقعہ یہ ہے کہ جو اس سے دوستی کرے گا تو یقینا وہ اسے گمراہ کرے گا اور اسے بھڑکتی ہوئی آگ کا راستہ دکھائے گا۔‘‘ ج… (اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنْسَاهُمْ ذِكْرَ اللّٰهِ أُولَئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ) (المجادلۃ:۱۹) ’’شیطان ان پر غالب آ گیا، سو اس نے انھیں اللہ کی یاد بھلا دی، یہ لوگ شیطان کا گروہ ہیں۔ سن لو! یقینا شیطان کا گروہ ہی وہ لوگ ہیں جو خسارہ اٹھانے
Flag Counter