Maktaba Wahhabi

101 - 186
ہوئے اسے شک پڑجائے کہ سر کا مسح کیا ہے یا نہیں۔ تو ایسی صورت میں بھی شک کو چھوڑ دیا جائے گا۔ تیسری حالت: تیسری حالت یہ ہے کہ وضو یا نماز سے فارغ ہو نے کے بعد اسے شک ہوا کہ ہاتھ دھوئے یا نہیں۔ تو ایسی صورت میں بھی شک کو چھوڑ دیا جائے گا۔ ہاں اگر یقین ہو جا ئے کہ واقعی وہ عضو دھلنے سے رہ گیا ہے تو پھر یقین پر اعتماد کیا جائے گا۔ یہ تین حالتیں ایسی ہیں کہ ان میں شک کو ترجیح نہیں دی جائے گی اور اسے چھوڑ دیا جائے گا۔ چوتھی حالت: شک کی چوتھی حالت یہ ہے کہ شک حقیقی ہو، کثرت سے شک نہ ہوتا ہو اور عبادت سے فارغ ہونے سے پہلے پتہ چل جائے۔ ایسی صورت میں لازم ہے کہ وہ یقین پر اعتماد کرے اوروہ ہے عدم۔ یعنی اس نے شک والا عضو نہیں دھویا۔ اسے لوٹ جانا چاہیے اوراس عضو کو دھونے کے بعد باقی اعضا دھو لے۔ 
Flag Counter