Maktaba Wahhabi

69 - 160
’’ یَا مُعَاذُ!أَتَدْرِيْ مَا حَقُّ اللّٰہُ عَلَی الْعِبَادِ؟‘‘ ’’اے معاذ!کیا تم جانتے ہو،کہ اللہ تعالیٰ کا بندوں پر کیا حق ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ أَعْلُمُ۔‘‘ ’’اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول۔صلی اللہ علیہ وسلم۔زیادہ جانتے ہیں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أَنْ یَعْبُدُوْہُ،وَلَا یُشْرِکُوْا بِہِ شَیْئًا،أَتَدْرِيْ مَا حَقُّھُمْ عَلَیْہِ۔‘‘ ’’وہ ان کی عبادت کریں،اور ان کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں۔کیا تم جانتے ہو،کہ ان [بندوں] کا ان [ اللہ تعالیٰ] پر کیا حق ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ أَعْلُمُ۔‘‘ ’’اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول۔صلی اللہ علیہ وسلم۔زیادہ جانتے ہیں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أَنْ لاَّ یُعَذِّبَھُمْ۔‘‘ [1] ’’وہ انہیں عذاب نہ دیں۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے،کہ حضرت معاذبن جبل رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ’’ بَیْنَمَا أَنَارَدِیْفُ النَّبِیِّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم لَیْسَ بَیْنِي وَبَیْنَہُ إِلاَّ آخِرَۃُ الرَّحْلِ،فَقَالَ:’’ یَا مُعَاذُ رضی اللّٰهُ عنہ … الحدیث۔‘‘ [2] ’’ جب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سو اری پر بیٹھا ہوا تھا،کجاوے کے آخری حصے کے سوا میرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کوئی چیز حائل نہ
Flag Counter