Maktaba Wahhabi

66 - 160
’’ اے میرے چچا [جان]!میرا ان سے تقاضا یہ ہے،کہ وہ ایک کلمہ پر [متفق]ہو جائیں،تو سارے عرب ان کے تابع ہو جائیں گے اور عجمی لوگ انہیں جزیہ دیں گے۔‘‘ انہوں[ ابو طالب] نے دریافت کیا:’’مَا ھِيَ ؟ ‘‘ ’’وہ [کلمہ]کیا ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ۔‘‘ ’’نہیں کوئی معبود مگر اللہ تعالیٰ۔‘‘ وہ یہ کہتے ہوئے اُٹھ کھڑے ہوئے:’’أَجَعَلَ الْاٰلِھَۃَ إِلٰھًا وَّاحِدًا؟‘‘ ’’کیا اس نے سب معبودوں[ کی بجائے] ایک ہی معبود بنا دیا ہے؟‘‘ انہوں [ابن عباس رضی اللہ عنہما ] نے بیان کیا:’’یہ آیات[اس موقع پر] نازل ہوئیں: {صٓ۔وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّکْرِ} ’’انہوں نے {إِنَّ ھٰذَا لَشَیْئٌ عُجَابٌ}[1] تک آیات کی تلاوت کی۔‘‘[2]
Flag Counter