Maktaba Wahhabi

40 - 160
وہ اسے کوئی اہمیت بھی نہیں دیتا،[لیکن] وہ اس کی بنا پر جہنم میں گر جاتا ہے۔‘‘ اور صحیح مسلم میں ہے: ’’ إِنَّ الْعَبْدَ لَیَتَکَلَّمُ بِالْکَلِمَۃِ مَا یَتَبَیَّنُ مَا فِیہَا،یَہْوِي بِہَا فِيْ النَّارِ،أَبْعَدَ مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ۔‘‘[1] ’’بلاشبہ بندہ ایک لفظ بولتا ہے،وہ اس میں غورو فکر بھی نہیں کرتا،[لیکن] وہ اس کے سبب دوزخ میں اس قدر گہرائی میں گرتا ہے،جو کہ مشرق و مغرب کے درمیانی فاصلے سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔‘‘ اورجامع الترمذی میں ہے: ’’لَیَتَکَلَّمُ بِالْکَلِمَۃِ لَا یَرَی بِہَا بَأْسًا یَہْوِي بِہَا سَبْعِینَ خَرِیفًا فِی النَّارِ۔‘‘[2] ’’بے شک آدمی ایک لفظ بولتا ہے،وہ اس میں کچھ حرج نہیں سمجھتا،[مگر] وہ اس کی وجہ سے ستر سال تک دوزخ میں گرایا جائے گا۔‘‘ د:کسی کا حقارت سے ذکر کرنا: حضرات ائمہ احمد،ابو داود اور ترمذی نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا:
Flag Counter