Maktaba Wahhabi

41 - 160
میں نے کہا:’’یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!إِنَّ صَفِیَّۃَ امْرَأَۃٌ۔‘‘ ’’وَقَالَتْ بِیَدِھَا ھٰکَذَا کَأَنَّھا تَعْنِيْ قَصِیْرَۃٌ۔ فَقَالَ:’’لَقَدْ مَزَجْتِ بِکَلِمَۃٍ لَوْ مُزِجَ بِھَا مَائُ الْبَحْرِ مَزَجَتْ۔‘‘[1] ’’اے اللہ تعالیٰ کے رسول۔صلی اللہ علیہ وسلم۔!بلاشبہ صفیہ عورت ہے۔‘‘ رضی اللہ عنہا اور انہوں نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کیا،گویا کہ ان کا مقصود یہ تھا کہ وہ کوتاہ قامت ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تم نے [اپنے اعمال کی] ایک ایسے لفظ کے ساتھ آمیزش کی ہے،کہ اگر اس کی سمندر کے پانی کے ساتھ آمیزش کی جائے،تو وہ اس پر غالب ہو کر اس کو خراب کر دے۔‘‘ ہ:کسی مسلمان کی عزت کے متعلق ناحق زبان درازی کرنا: امام ابو داود نے حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے،کہ آپ نے فرمایا: ’’ إِنَّ مِنْ أَرْبَی الرِّبَا الْاِسْتِطَالَۃَ فِيْ عِرْضِ الْمُسْلِمِ بِغَیْرِ
Flag Counter