Maktaba Wahhabi

56 - 160
’’ [اے لوگو!] جس طرح ہم نے تمہاری طرف رسول مبعوث کیا ہے،اس طرح ہم نے ہر سابقہ اُمت میں رسول بھیجا،کہ وہ انہیں اس بات کا حکم دے،کہ وہ بلاشرکت غیرے تنہا اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں،ان ہی کی اطاعت کریں،ان کے لیے عبادت کو خالص کر دیں اور طاغوت سے اجتناب کریں۔‘‘ ب:حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں: ’’وَبَعَثَ فِيْ کُلِّ أُمَّۃٍ أَيْ فِيْ کُلِّ قَرْنٍ وَطَائِفَۃٍ رَسُوْلًا،وَکُلُّھُمْ یَدْعُوْنَ إِلیٰ عِبَادَۃِ اللّٰہِ،وَیَنْھَوْنَ عَنْ عِبَادَۃِ مَاسِوَاہُ۔‘‘[1] ’’ ہر اُمت میں رسول مبعوث فرمانے سے مراد یہ ہے،کہ ہر زمانے او ر ہر اُمت میں رسول بھیجا اور تمام رسول اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتے اور ان کے سوا کسی اور کی عبادت سے منع کرتے ہیں۔‘‘ ج:شیخ سعدی رقم طراز ہیں: ’’یُخْبِرُ تَعَالی أَنَّ حُجَّتَہُ قَامَتْ عَلَی جَمِیْعِ الْأُمَمِ،وَأَنَّہُ مَا مِنْ أُمَّۃٍ مُتَقَدِّمَۃٍ أَوْ مُتَأَخِّرَۃٍ إِلاَّ وَبَعَثَ اللّٰہُ فِیْھَا رَسُوْلًا،وَکُلُّھُمْ مُتَّفِقُوْنَ عَلَی دَعْوَۃٍ وَاحِدَۃٍ،وَدِیْنٍ وَاحِدٍ،وَھُوَ عِبَادَۃُ اللّٰہِ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ۔‘‘ [2] ’’ اللہ تعالیٰ خبر دے رہے ہیں،کہ ان کی حجت سب اُمتوں پر پوری ہوچکی ہے اور اگلی پچھلی ہر ایک اُمت میں اللہ تعالیٰ نے رسول مبعوث کیا اور
Flag Counter