Maktaba Wahhabi

64 - 160
عبادت کا حکم دیں۔ اس بارے میں دو آیتیں مندرجہ ذیل ہیں: ا:ارشادِ ربانی ہے: {قُلْ إِنَّمَا ھُوَ إِلٰہٌ وَّاحِدٌ وَّإِنَّنِیْ بَرِیْٓئٌ مِّمَّا تُشْرِکُوْنَ۔} [1] ’’آپ کہہ دیجیے،وہ تو صرف ایک معبود ہیں اور بلاشبہ میں تمہارے شرک سے بے زار ہوں۔‘‘ ب:ارشادِ ربانی ہے: {قُلْ إِنَّمَآ أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ یُوْحٰٓی إِلَیَّ أَنَّمَآ إِلٰھُکُمْ إِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَمَنْ کَانَ یَرْجُوْا لِقَآئَ رَبِّہٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّلَا یُشْرِکْ بِعِبَادَۃِ رَبِّہٖٓ أَحَدًا۔} [2] ’’ آپ کہہ دیجیے،میں تو تم جیسا ایک انسان ہی ہوں،میری طرف وحی کی جاتی ہے،کہ تمہارا معبود صرف ایک ہی معبود ہے،تو جو شخص اپنے رب کی ملاقات کی اُمید رکھتا ہو،پس اس پر لازم ہے،کہ وہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بنائے۔‘‘ اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو دعوتِ توحید دی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کی خاطر اہتمام کسی بھی اور چیز کی طرف دعوت دینے سے کہیں زیادہ تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسلامی ریاست کی تأسیس سے پہلے اور اس کے بعد،حالتِ امن اور حالتِ جنگ میں،سفر و حضر میں،بازار، راستے اور مسجد میں،غرضیکہ ہر مناسب وقت اور ہر مناسب جگہ میں دعوتِ توحید دیتے رہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
Flag Counter