Maktaba Wahhabi

67 - 160
اس حدیث شریف میں یہ بات واضح ہے،کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی قوم قریش سے ایک ہی مطالبہ تھا،اور وہ یہ تھا،کہ وہ اللہ رب العالمین کی توحید کا اقرار کر لیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اقرار کی ترغیب دیتے ہوئے بیان فرمایا،کہ اس کی بدولت انہیں دنیا ہی میں عرب و عجم کی سیادت و قیادت مل جائے گی۔ ب:سوق ذوالمجاز میں دعوتِ توحید: امام احمد نے حضرت ربیعہ بن عباد دِیلی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم بَصْرَ عَیْنَيَّ بِسُوْقِ ذِیِ الْمَجَازِ یَقُوْلُ: ’’یٰٓاَیُّھَا النَّاسُ!قُوْلُوْا لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ،تُفْلِحُوْا۔‘‘ ’’ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ذوالمجاز کے بازار میں اپنی دونوں آنکھوں سے دیکھا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے:’’اے لوگو!تم کہو:’’نہیں کوئی معبود مگر اللہ تعالیٰ۔‘‘
Flag Counter