Maktaba Wahhabi

49 - 160
ہوگا اور لشکر اسلامی کا سپہ سالار [بھی]،[اسلام] عبادت اور حکومت ہے،اور وہ عبادت گزار،نمازی اور روزہ دار [بھی] ہوگا اور شریعت اسلامیہ کے مطابق فیصلہ کرنے والا اور اللہ عزوجل کے احکام کو نافذ کرنے والا [بھی] ہوگا۔وہ [یعنی اسلام] عبادت اور جہاد ہے۔وہ اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے والا [بھی] ہوگا اور دینِ الٰہی سے بغاوت کرنے والوں کے خلاف جہاد بھی کرے گا۔وہ [یعنی اسلام] قرآن اور تلوار ہے،وہ [یعنی داعی] قرآن کریم میں غوروفکر اور تدبر کرتا ہے اور اس کے احکام کو [بوقتِ ضرورت] بزورِ قوت نافذ کرتا ہے،یہاں تک کہ ضرورت کے وقت تلوار بھی استعمال کرتا ہے۔اس [اسلام] میں سیاست اور اجتماعی زندگی [کا نظام] ہے۔وہ اعلیٰ اخلاق،ایمانی اخوت اور اُمت مسلمہ کے باہمی اتحاد و محبت کی طرف بلاتا ہے،وہ [یعنی داعی] شریعت کے مطابق نظامِ حکومت چلانے اور غیر اسلامی نظاموں کو چھوڑنے کی دعوت دیتا ہے۔وہ [یعنی اسلام] سیاست و معیشت ہے،وہ اسلامی اخوت پر مبنی ایسے معاشرے کی تشکیل کی دعوت دیتا ہے،کہ اس میں کینہ،حسد،دھوکہ،خیانت وغیرہ گھٹیا اخلاق کی باتوں کا نام و نشان تک باقی نہ رہے۔ آپ پر لازم ہے،کہ مکمل اسلام کو تھامئیے،جس میں عقیدہ،عمل،عبادت،جہاد،اجتماعی [ نظام]،سیاست،اقتصاد وغیرہ سب کچھ ہو۔اسلام کو اس کے ہمہ جہتی پہلوؤں سے پکڑو،جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ کَآفَّۃً وَّ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ اِنَّہٗ لَکُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ۔} [1]
Flag Counter