Maktaba Wahhabi

161 - 160
حرفِ آخر اس عظیم موضوع کے متعلق حقیر سی کوشش کی تکمیل پر اپنے رب کریم کے لیے تہ دل سے شکر گزار ہوں۔اس کتاب جو کچھ بھی خیر ہے،وہ صرف انہی کی عنایت اور نوازش سے ہے اور جو کوتاہی اور غلطی ہے،وہ میری وجہ سے ہے۔اپنے مولائے رحمن و رحیم سے درست بات کی قبولیت اور اس کا نفع عام کرنے اور خطا و نسیان کی معافی کی عاجزانہ التجا ہے۔إنہ سمیع مجیب۔ خلاصۂ کتاب: توفیق الٰہی سے کتاب کے موضوع کے متعلق پانچ پہلوؤں سے گفتگو کی گئی ہے،جس کا خلاصہ ذیل میں پیش خدمت ہے۔ ۱:موضوعِ دعوت: اسلام اپنی مکمل جامعیت اور پوری وسعتوں کے ساتھ دعوتِ دین کا موضوع ہے۔عقیدہ،عبادات،اخلاق،معاملات،غرضیکہ اسلام کے تمام گوشوں کی طرف دعوت دی جائے گی۔اس حقیقت کو اجاگر کرنے والی باتوں میں سے چھ درج ذیل ہیں: ا: اللہ تعالیٰ نے سرتاپا پورے دین میں داخل ہونے کا حکم دیا ہے۔ ب: اللہ تعالیٰ کے کچھ احکامات ماننے اور کچھ کا انکار کرنے کی بنا پر یہودی لوگ دنیا میں سنگین ذلت و رسوائی اور آخرت میں شدید ترین عذاب کے مستحق ٹھہرے۔ ج: ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمت کو ہر چیز کی تعلیم دی۔حدیث شریف کی کتابوں میں ابواب کا تنوع اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Flag Counter